Subscribe Us

مدینے کا سرکار



نعتِ رسولِ مقبول ﷺ 

مدینے کا سرکار مایوس نہیں کرتا

مجھے دور نہیں کرتا مجبور نہیں کرتا

سر جُکتا ہے میرا محبوب وہ میرے ہیں

سردارِ اُمت کا اظہارنہیں کرتا

دل رہتا ہے کامل نہ اذانِ محمؐد سے

جب نور محمؐد کا انتظار نہیں کرتا

رب نے جُھکایا ہے اِس فلک کو یوں مجھ پر

جب ذکر تیرا ہو تو اِقرار نہیں کرتا

کیا تعلق جوڑا ہے خالقِ محمؐد نے

میری نصبت کا اُن سے افکار نہیں کرتا

وہ کملی والے ہیں کملی میں چھپاتے ہیں 

ہر مشکل میں میرا وہ ساتھ  نبھاتے ہیں

وہ ذاتِ محمؐد سے انکار نہیں کرتا

طیبہ کا سہارا ہے محمؐد ہمارا ہے

مجھے سفرِ خدا میں وہ تنہا نہیں کرتا

تم نے بنائے ہیں خدا کے خدا کتنے

ہم نے بتائے ہیں فرمانِ خدا کتنے

احکامِ خدا کا انکار نہیں کرتا

ہم جھولی پھلائے ہوئے حاضر ہیں کعبے میں

رحمت کے طالب ہیں حاضرہیں کعبے میں

تیری رحمت کا دل انتظار نہیں کرتا

مدینے کا سرکار مایوس نہیں کرتا

مجھے دور نہیں کرتا مجبور نہیں کرتا



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad