نعت رسولِ مقبولِ ﷺ
تارا آج چمکا ہے رب کے نور سے
دل کو قرار آیا نامِ رسول سے
دل نے چین پایا نامِ رسول سے
لب پہ میرے تیری ہی صدا ہو
طیبہ میں ہے بلایا نامِ حضور سے
خالی ہے تن میرا خالی ہے مال بھی
دولت کرم جو چھایا نامِ حضور سے
آبِ خضرملا ہو آبِ جلال ہو
رب سے ہے جو پایا نامِ حضور سے
ہم پر ہوئی عطا جو تیری شان ہے
دریا ہم نے پایا نامِ حضور سے
نسبت کا برم ہے سایہ حضور کا
ہم پہ جو ہوا کرم حضور کا
دل نے چین پایا نامِ حضور کا
سامنے ہو میرے جو رخ حضور کا
مئے پہ چھایا سرور ہے نور کا
تیری ہی اجازت ہو والی او میرے
رستہ جو ہے پایا نامِ حضور سے
تارا آج چمکا ہے رب کے نور سے
دل کو قرار آیا نامِ رسول سے
مولخ: محمد عدیل شفیق