Subscribe Us

نعتِ رسولِ مقبولِﷺ(یہ قسمت میری ہے سرکار نظر آئے)




 نعتِ روسولِ مقبولِﷺ

یہ قسمت میری ہے سرکار نظر آئے

اِس غمزدہ دل کے سردار نظر آئے

رہبر جو ہیں میرے دلدار بھی میر ہیں

مجھے رب کی رحمت سے مختار نظر آئے

رنجیدہ سا دل ہے آنکھوں میں نمی کیوں ہے

مجھے رب کی رحمت کے آثار نظر آئے

ہم یہ سمجھ بیٹھے دنیا ہی سب کچھ ہے

مجھے روزِ حشر کے امکان نظرآئے

رہتے ہیں جو غافل ہم رب کی رحمت سے

ہمیں دین محمؐد کے حقدار نظر آئے

طیبہ کا جو ذکر کروں دل سوز میں رہتا ہے

مجھے حکم محمؐد کےاظہار نظر آئے

یہ جانا ہے ہم نے کہ وہ ساتھ ہی ہوتے ہیں

ہمیں رب کے ہونے کے آثار نظر آئے


مولخ: محمد عدیل شفیق

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad